سلیم البیلا نے "آفتاب اقبال " کو کیوں چھوڑا؟وجہ سامنے آگئی

Jul 15, 2024 | 11:54:AM

Read more!

(24 نیوز) سلیم البیلا نے "آفتاب اقبال " کو کیوں چھوڑا؟سلیم البلا نے اہم وجہ بتاد ی ۔

24 نیوز کے شو "جانی کی چاہ " میں سلیم البلا نے شرکت کی، جہاں پروگرام کے میزبان جانی نے ان سے سوال کیا کہ آفتاب اقبال نے اپکے کریئر میں کیا اہم کردار ادا کیا ہے؟

جس پر سلیم البیلا نے جواب دیا کہ وہ میرے محسن ہیں، جیسے انہوں نے پہلے سہیل احمد کیساتھ کام کیا پھر جیو میں چلے گئے، انہوں نے بتایا کہ مجھے امان اللہ صاحب نے مجھے ان سے ملوایا ۔

انہوں نے بتایا کہ میں ٹرائی میں تھا، لیکن قدرتی انہیں  میری کچھ چیزیں اور باتیں  پسند آگئی، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آفتاب اقبال کیساتھ 7 سال کام کیا۔

 سلیم البلا نے آفتاب اقبال کو چھوڑنے کی وجہ سے بتاتے ہوئے کہا کہ "کورونا وائرس" کی وبا  پھیل گئی تھی ، تو انہوں نے ہماری سیلری کم کرتے کرتے بہت کم کردی ، پھر آفتاب اقبال نے ہمیں کہا کہ حالات بہت خراب ہیں تو جس کو جہاں چانس ملتا ہے وہ چلا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا 

انہوں نے کہا کہ مجھے چانس ملا میں گیا پھراللہ نے مجھے نوازا  اور میرے حالات بہت بہتر ہوگئے مجھے دوبارہ واپس جانے کی ضرورت نہیں پڑی۔

مزیدخبریں