سرگودھا:سنگدل ملزم نے چارہ کھانے پر بھینس کی زبان کاٹ دی

Jul 15, 2024 | 12:50:PM
سرگودھا:سنگدل ملزم نے چارہ کھانے پر بھینس کی زبان کاٹ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سرگودھا میں لوڈر رکشے سے سبز چارہ کھانے پر رکشے کے مالک نے گھاس کاٹنے والی درانتی سے بھینس کی زبان کاٹ ڈالی، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز شاہ پور سٹی کے نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں نذیر نامی شخص اپنے مویشی لے جا رہا تھا کہ اس دوران ایک بھینس نے لوڈر رکشے میں موجود سبز چارہ کھانا شروع کر دیا۔

پولیس کے مطابق بھینس کے چارہ کھانے پر لوڈر رکشے کے مالک نے غصے میں آ کر بھینس کو پکڑا اور چارہ کاٹنے والی درانتی سے بھینس کی زبان کاٹ دی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ بھینس کے مالک کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔محکمہ لائیو سٹاک سے بھی بھینس کا طبی معائنہ کروا کر بھینس کی زبان کاٹنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی بزدلانہ کوشش ناکام

دوسری جانب ڈی پی او سرگودھا نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں جانوروں سے ظلم و بے رحمی کے سلوک کے واقعات مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔