(اویس کیانی)پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ،عارف علوی،عمران خان ،قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگے گا،وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملک نے اگر ترقی کرنی ہے تو پاکستان اور تحریک انصاف ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلایا جائے، ان تینوں اشخاص کے خلاف وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا تاثرہے کہ ان پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا، ہمارے تحمل اور بردباری کو ہماری کمزوری سمجھا گیا ہے، ہمیں سیاسی تربیت دی گئی ہےکہ سیاسی مخالفین کی عزت کی جائے۔بانی پی ٹی آئی فاشسٹ حکمران تھے، ماؤں بہنوں کو گرفتار کیا گیا، شہباز شریف نے پی ٹی آئی دور میں کہا تھا کہ میثاق معیشت کرنے کے لیے تیار ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائرکی جائے گی
ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائرکی جائے گی، نظرثانی کا فیصلہ حکومت اوراس کے اتحادیوں کا ہے۔چند روز سے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،حکومت ملک میں معاشی استحکام لاناچاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی مخالفین کی عزت کرتے ہیں،کسی نے کہا تھا ان کو شادیوں پر کوئی نہیں بلائے گا،7خون معاف کے نام سےفلمی ٹریلر چلایا جارہا ہے،تنقید برائے اصلاح ہمارے سیاسی لیڈر کی تربیت تھی،ہماری پہلی صف کو جیلوں میں ڈالا گیا تو اُف تک نہیں کی،ملک کیساتھ بہت کھلواڑ ہوگیا، ''اب نومور''،بانی پی ٹی آئی نے بہن بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالنے کی روایات ڈالیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ذاتی مفاد کیلئے ملکی مفاد پر حملہ کیا گیا،حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائرکریگی،فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعدکیا گیا،لاؤ گھیراؤ سے پہلے یہ طالبان کو واپس لا چکے تھے،پاکستان کیخلاف قرارداد پاس کرائی گئی،قاسم سوری نے غیر قانونی اسمبلیوں کو تحلیل کیا۔