راولپنڈی : سفاک باپ کے ہاتھوں 2 بچیاں قتل،ملزم کی اہلیہ کا گلا کاٹنے کی بھی کوشش

Jul 15, 2024 | 14:33:PM
راولپنڈی : سفاک باپ کے ہاتھوں 2 بچیاں قتل،ملزم کی اہلیہ کا گلا کاٹنے کی بھی کوشش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (دنیانیوز) راولپنڈی کے علاقے ٹینچ بھاٹہ میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں والد نے اپنے 2 بچیوں کو قتل کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ملزم نے اپنی بیوی کا گلا بھی کاٹنے کے کوشش کی، ریسکیو اہلکاروں نے فوری ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے زخمی خاتون کو زندہ حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچیوں کی میتوں کو قانونی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی جھگڑے کے تناظر میں ہے، شوہر اپنے بھائیوں سے صلح کرنا چاہتا تھا ، میاں بیوی کا آپس میں معاملے پر لڑائی جھگڑا ہوا جس کے بعد خاوند نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ۔ذبح کی گئی کمسن بچیوں کی عمر بالترتیب 10اور 4سال ہے،جاں بحق بچیوں کی شناخت انوش اور لاریب کے نام سے کی گئی ہے۔

بچیوں کے قاتل کو  باپ عثمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے ۔