(ویب ڈیسک)نارووال گاؤں سیناری میں شہری کی موٹر سائیکل میں خطرناک سانپ گھس گیا ، سانپ موٹر سائیکل کی ٹینکی کے نیچے اور ہیڈ لائٹ میں چھپا ہوا تھا۔
سانپ کو نکالنے کے لئے سپیرےکو بلالیا گیا جس نے کافی دیر کی مشقت کے بعد موٹر سائیکل کی ہیڈ لائٹ سے سانپ کو پکڑ لیا۔
شہری کے مطابق شہری نے موٹر سائیکل گھاس کے قریب کھڑی کی ہوئی تھی کہ اس دوران سانپ موٹر سائیکل اندر گھس گیا ۔ شہری کا کہنا ہے کہ آج کل بارشوں کا موسم ہے اسلئے موٹر سائیکل کو گھاس کے قریب کھڑی نہ کریں کیونکہ اس طرح کے خطرناک سانپ موٹر سائیکل میں گھس جاتے ہیں جو جان لیوا ہوسکتے ہیں ۔