مخصوص نشستوں کے فیصلے پر ن لیگ نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کردی

Jul 15, 2024 | 15:24:PM
مخصوص نشستوں کے فیصلے پر ن لیگ نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کےمعاملے پر سپریم کورٹ کے تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کے خلاف پہلی نظر ثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکر دی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، سپریم کورٹ 12 جولائی کے فیصلے پر نظرثانی کرے، عدالت 12 جولائی کے فیصلے کو واپس لے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ کیس کے حتمی فیصلے تک سپریم کورٹ فیصلے پر حکم امتناع دیا جائے۔

دائردرخواست میں کہاگیاہے سنی اتحاد کونسل کے کیس میں پی پی ٹی آئی کو نشستیں دینا خلاف آئین وقانون ہے، درخواست میں سنی اتحاد کونسل اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عارف علوی،عمران خان ،قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگے گا،حکومت:پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا تھا۔