تحریک انصاف پر پابندی ،شبلی فراز نے حکومتی فیصلہ مضحکہ خیز قرار دے دیا

Jul 15, 2024 | 15:38:PM
 تحریک انصاف پر پابندی ،شبلی فراز نے حکومتی فیصلہ مضحکہ خیز قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو روکنے کا کوئی اور طریقہ کامیاب نہ ہوا۔یہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگا کر بھی دیکھ لیں۔

 اپوزیشن لیڈر سینیٹ سینیٹر شبلی فراز نے حکومتی فیصلہ مضحکہ خیز قرار دے دیا، سینیٹر شبلی فراز کاکہناہے، منفی سوچ والے خود کو جمہوری پارٹیاں کہتے ہیں،وقت ہے پیپلزپارٹی خود کو بھٹو کی پارٹی ثابت کرے۔

 شبلی فراز کا  کہنا ہے کہ یہ ملک کو مزید انتشار کی طر ف لیکر جانے کی کوشش کر رہے ہیں،  ایسا کوئی بھی فیصلہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرے گا،ان کو نتائج کا علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس میں دیکھنے کی کوئی چیز نہیں بس سننے کی تھی،منفی سوچ والی یہ خود کو جمہوری پارٹیاں کہتی ہیں،پیپلزپارٹی کے لیے وقت ہے کہ وہ خود کو بھٹو کی پارٹی ثابت کرے۔
 شبلی فراز نے کہا کہ ان نااہلوں کو اپنی باتوں کے نتائج کا علم نہیں۔کور کمیٹی کے ساتھ مشاورت کے بعد حکومت کو باضابطہ جواب دیں گے،افسوس اس بات کا ہے ملک کا کسی کو خیال نہیں۔