’یہ ادھار مانگ کر شرمندہ ہوں گے‘

Jul 15, 2024 | 16:54:PM
’یہ ادھار مانگ کر شرمندہ ہوں گے‘
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جے یو آئی (ف)کے رہنماءکامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ یہ ادھار مانگ کر شرمندہ ہوں گے۔
پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر  کامران مرتضیٰ نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو بنانا اور اس کا برقرار رہنا ایک بنیادی حق ہے، جس طرح حکومت سمجھ رہی ہے اس طرح نہ کسی پر آرٹیکل 6 کا استعمال ہوسکتا ہے اور نہ کسی جماعت پر پابندی لگ سکتی ہے، یہ ادھار مانگ کر شرمندہ ہوں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت جن کو ثبوت کہہ رہی ہے، مجھے اس کا علم نہیں کہ وہ ثبوت ہیں یا نہیں، اور جس کو ثبوت کہا جارہا ہے ان کی بنیاد پر گزشتہ 14 ماہ میں کوئی سزا نہیں ہوئی، فرض کرلیں اگر کوئی ثبوت ہے تو وہ کسی کی پراپرٹی پر حملہ کرنے سے متعلق ہوں گے یا پھر فورسز کے کام میں مداخلت سے متعلق ہوں گے، لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ کسی پر آرٹیکل 6 لگادیا جائے یا کسی جماعت پر پابندی لگادی جائے۔

ضرورپڑھیں:عارف علوی،عمران خان ،قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگے گا،حکومت:پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ کسی پر آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس عدالت کو بھیجے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ سیاسی جماعتوں پر آرٹیکل 6 لگانا شروع کردیں۔