جمہوری حکومت کی جانب سے کسی جماعت پر پابندی کی مثال نہیں ملتی:شاہد خاقان عباسی

Jul 15, 2024 | 17:02:PM
جمہوری حکومت کی جانب سے کسی جماعت پر پابندی کی مثال نہیں ملتی:شاہد خاقان عباسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق وزیر اعظم اور سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی  نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت کی جانب سے کسی جماعت پر پابندی کی مثال نہیں ملتی،حکومت کے پاس کسی جماعت پر پابندی کا اختیار نہیں ہے۔

اسلام آباد میں عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے فون ٹیپ کرنے کی اجازت آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے،حکومتی نوٹی فکیشن آئین سے متصادم ہے، اتنا حساس معاملہ پارلیمنٹ میں کیوں نہیں لایا گیا؟ 
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس کسی جماعت پر پابندی کا اختیار نہیں،بانی پی ٹی آئی نے جو غلطی کی حکومت وہی دہرانا چاہتی ہے، مشکل یہ ہے کہ حکومت کا منڈیٹ کمزور ہے، آرٹیکل 14 تحفظ فراہم کرتاہے،آرٹیکل 19آزادی اظہار رائے کا حق دیتاہے،  آرٹیکل 6 لگا تو پھر حکومت کے بھی بہت سے لوگوں پر لگے گا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ9مئی کو ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا تب حکومت نے کچھ نہیں کیا،لوگ کہیں گے سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد پابندی کا خیال کیوں آیا؟  

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ، اعتزاز احسن کا ردعمل بھی سامنے آگیا