نویں اور دسویں محرم کو کن کن علاقوں میں موبائل سروس بند کی جائیگی؟فیصلہ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصر کھوکھر)نویں اور دسویں محرم الحرام کو سیکیورٹی اور امن و عامہ کی صورتحال کے پیش نظر موبائل سروس بند رکھنے سے متعلق فیصلہ ہو گیا ہے ۔
ہوم سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں محرم میں موبائل فون بند نہیں ہوگی ،موبائل سروس صرف جلوس اور مجالس والے علاقوں میں ہی معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، کسی بھی شہر میں مکمل طور پر موبائل سروس معطل نہیں کی جائے گی،اکثریتی اضلاع میں 9 اور 10 محرم کو صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک جزوی طور پر موبائل سروس بند رہے گی،لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، اٹک، جہلم اور چکوال میں سروس بند نہیں ہو گی، اس کےعلاوہ ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور چنیوٹ میں موبائل سروس بحال رہے گی۔
گوجرانولہ، نارووال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بھکر میں جزوی طور پر موبائل سروس معطل ہوگی،منڈی بہاوالدین، وزیر آباد اور راجنپور میں بھی جزوی طور پر موبائل سروس بند ہوگی،
فیصل آباد، بہاولنگر اور حافظ آباد میں بھی جزوی طور پر موبائل سروس معطل ہوگی،راولپنڈی میں 28 مقامات، رحیم یار خان 15، میانوالی اور بہاولپور میں 11 پر موبائل سروس معطل رہے گی،لیہ میں 10، مظفرگڑھ 7 اور ننکانہ صاحب میں 6 مقامات پر موبائل سروس بند رہے گی۔
جن علاقوں میں موبائل سروس کی بندش نویں اور دسویں محرم الحرام کو ہوگی ان میں راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاولپور اور بہاولنگر کے چند علاقے شامل ہیں ،
امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔