پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیر آئینی فوری واپس لیا جائے،ہیومین رائٹس کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیر آئینی فوری واپس لیا جائے،یہ اقدام آرٹیکل 17 کے تحت پارٹی ممبران کے ایسوسی ایشن کے حق کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔
ہیومن رائٹس کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی پارلیمنٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے ، ایچ آر سی پی پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے سے حیران ہے، جب سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے،اس طرح کے اقدام سے سیاسی مایوسی کا اظہار ہوتا ہے۔ایچ آر سی پی مطالبہ کرتی ہے کہ اس غیر آئینی فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،حکومت کو عوام کو ریلیف دینے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید سے متعلق فیصلہ سنا دیا