یوٹیلیٹی سٹورز پربنیادی اشیاء پرسبسڈی میں300 فیصد اضافے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو بڑا ریلیف دینے کا پلان تیار کیا گیا ہے ،نئے پیکج کےتحت یوٹیلیٹی سٹورز پر5بنیادی اشیاء پرسبسڈی میں بڑا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر عظم کے نئےپیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں،چاول پرسبسڈی میں300 فیصداضافہ تجویز زیر غور ہے جس میں دال چنااورٹوٹاچاول پرفی کلو سبسڈی25روپےسےبڑھاکر 100روپے ،گھی پرفی کلوسبسڈی70روپےسے بڑھاکر100روپے ، چینی پر بھی فی کلوکے حساب سےسبسڈی بڑھانےکی جبکہ آٹے پرسبسڈی کاموجودہ ماڈل برقرار رکھنےکی تجویزسامنے آئی ہے ۔
یوٹیلیٹی سٹورزپروزیراعظم کےنئے پیکج کی سمری ای سی سی کے لیے بھجوادی گئی،وزیراعظم پیکج کےنئے ماڈل کا اطلاق ای سی سی اوروفاقی کابینہ کی منظوری کےبعد ہوگا،یوٹیلیٹی سٹورز پروزیراعظم کے نئےپیکج کااطلاق یکم اگست سے کرنےکی تجویز زیر غور ہے،بجٹ میں اعلان کردہ وزیراعظم ریلیف پیکج کااطلاق یکم جولائی سے نہیں ہوسکا تھا، جب تک نئےپیکج کا اطلاق نہیں ہوتا،موجودہ وزیراعظم پیکج جاری رکھاجائےگا۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پیکج کےتحت یوٹیلیٹی سٹورز پر5بنیادی اشیاء پرسبسڈی دی جارہی ہے،چینی، گھی، آٹا، چاول،دالوں پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی دی جارہی ہے۔
بجٹ میں یوٹیلٹی سٹورز پروزیر اعظم اوررمضان پیکج کے لیے65 ارب روپے مختص کیے گئے،وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے،وزیراعظم ریلیف پیکج کے لیے رواں مالی سال 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال وزیر اعظم پیکج کےتحت35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ