پی ٹی آئی پر پابندی کےسوا کوئی راستہ نہیں،طلال چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کےسوا کوئی راستہ نہیں،پی ٹی آئی خود کو اپنے عسکری ونگ سے دورنہیں کرسکی۔
لیگی رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے انتشار کی سیاست نہیں چھوڑی،پی ٹی آئی ریاست مخالف نظریے پر کاربند ہے،حکومت نے پی ٹی آئی پرپابندی کاریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کافیصلہ کیا،سیاست کرنے کے لیے آئین میں کچھ اصول اور ضوابط طے کئے گئے ہیں،آج تک پی ٹی آئی والے ریاست مخالف سرگرمیوں پر فخر کرتے ہیں، ریفرنس حکومت بھیجے گی لیکن فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی ، ریاست کے مفادات میں تمام معلومات کو سپریم کورٹ بھجیں گے ۔
یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی ریاست مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے کیا گیا ،
طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کے خلاف دوسرے ملکوں آئی ایم ایف کو خط لکھے گئے، پی ٹی آئی ریاست مخالف نظریے پر کار بند ہے ، پی ٹی آئی نے ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کرنے پر مجبور کیا ، ہم نے آخری دم تک کوشش کی کہ ایسے اقدامات نہ کریں ، مسلم لیگ ن نے ریاست کے لیے سیاسی نقصان برداشت کیا ، 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو سزائیں ملنی چاہیں ، پی ٹی آئی نے انتشار کی سیاست کو ترک نہیں کیا ۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج ارباب محمد طاہر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر