حکومت میں بیٹھے لوگ فکسڈ میچ کھیلنے کے عادی ، پی ٹی آئی پر پابندی لگانابچوں کا کھیل نہیں ،شبلی فراز 

Jul 15, 2024 | 20:42:PM
حکومت میں بیٹھے لوگ فکسڈ میچ کھیلنے کے عادی ، پی ٹی آئی پر پابندی لگانابچوں کا کھیل نہیں ،شبلی فراز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت میں بیٹھے لوگ فکسڈ میچ کھیلنے کے عادی ، پی ٹی آئی پر پابندی لگانابچوں کا کھیل نہیں ۔ 

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز  کا کہنا تھا کہ لیگی رہنما کی آج کی پریس کانفرنس ایک پولیٹکل سرینڈر تھی ، کٹھ پتلی حکومت کے وزیراطلاعات کی پریس کانفرنس چھوٹا منہ بڑی بات تھی ، اہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور سیاسی جہدوجہد پر یقین رکھتے ہیں ، بانی پی ٹی آئی پاکستانی عوام کے لیے کھڑے ہیں ، ان کی سوچ یہ ہے کہ عدالت کے وہ فیصلے مانیں گے جو ان کے مفاد میں ہوں ، جس طرح الیکشن ٹربیونل مینج کئے گئے اس کے لیے قانون سازی کی گئی ،  پی ٹی آئی پر پابندی لگانا بچوں کا کھیل نہیں ۔
شبلی فراز کامزید کہنا تھاکہ حکومتی اقدامات سیاسی عدم واستحکام میں اضافے کا باعث بنیں گے ، بشری بی بی سے کل بدتمزی کی گئی اس سے مخالفین کا قد اور چھوٹا ہوتا ہے ، پی ٹی آئی کی تمام وفاقی اکائیوں میں نمائندگی ہے ، پی ٹی آئی قومی اسبملی اور سینیٹ میں سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہے ، ملک کے جو حالات ہیں ایسے میں غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آسکتی ، پاکستان سے لوگ سرمایہ منتقل کررہے ہیں ، لائق لوگ باہر جا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ