(24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت میں بیٹھے لوگ فکسڈ میچ کھیلنے کے عادی ، پی ٹی آئی پر پابندی لگانابچوں کا کھیل نہیں ۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ لیگی رہنما کی آج کی پریس کانفرنس ایک پولیٹکل سرینڈر تھی ، کٹھ پتلی حکومت کے وزیراطلاعات کی پریس کانفرنس چھوٹا منہ بڑی بات تھی ، اہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور سیاسی جہدوجہد پر یقین رکھتے ہیں ، بانی پی ٹی آئی پاکستانی عوام کے لیے کھڑے ہیں ، ان کی سوچ یہ ہے کہ عدالت کے وہ فیصلے مانیں گے جو ان کے مفاد میں ہوں ، جس طرح الیکشن ٹربیونل مینج کئے گئے اس کے لیے قانون سازی کی گئی ، پی ٹی آئی پر پابندی لگانا بچوں کا کھیل نہیں ۔
شبلی فراز کامزید کہنا تھاکہ حکومتی اقدامات سیاسی عدم واستحکام میں اضافے کا باعث بنیں گے ، بشری بی بی سے کل بدتمزی کی گئی اس سے مخالفین کا قد اور چھوٹا ہوتا ہے ، پی ٹی آئی کی تمام وفاقی اکائیوں میں نمائندگی ہے ، پی ٹی آئی قومی اسبملی اور سینیٹ میں سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہے ، ملک کے جو حالات ہیں ایسے میں غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آسکتی ، پاکستان سے لوگ سرمایہ منتقل کررہے ہیں ، لائق لوگ باہر جا رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ