پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر امریکا کا ردعمل بھی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھوملر نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کے آج کے بیانات نظر سے گزرے،یہ ایک پچیدہ سیاسی عمل کا حصہ ہے کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی ہمارے لیے قابل تشویش ہے۔
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم جمہوری اقدار اور بنیادی حقوق کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان سمیت کسی بھی ملک میں سیاسی تشدد کی مذمت کرتے ہیں، قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں، جمہوری اقدار اور بنیادی حقوق کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی حکام سے ملاقات کی،ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق بات چیت ہوئی، جنگ بندی کے بعد غزہ کی سیکیورٹی پر بھی بات ہوئی، حماس اور اسرائیل کے باقی ماندہ مسائل قابل حل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی پر پابندی،ایم کیو ایم کا مؤقف بھی سامنے آ گیا