تحریک انصاف کے 41 میں سے 38 ارکان نے بیان حلفی جمع کرا دیئے

Jul 15, 2024 | 22:51:PM
تحریک انصاف کے 41 میں سے 38 ارکان نے بیان حلفی جمع کرا دیئے
کیپشن: پی ٹی آئی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف کے 41 میں سے 38 ارکان نے بیان حلفی جمع کرا دیئے۔

 ذرائع کے مطابق بیرون ملک ہونے کے باعث باقی 3 ارکان نے بذریعہ وٹس ایپ بیان حلفی بھیجے،عامر ڈوگر اور محبوب سلطان نے واٹس ایپ پر بھیجنے کے ساتھ اوریجنل ڈاکیومنٹ فارن آفس کے ذریعے بھی بھجوائے ،ذرائع تحریک انصاف کے مطابق تینوں ارکان اس وقت بیرون ملک ہیں،ارکان کے بیان حلفی جمعرات کو الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے خواتین اور اقلیتوں کی نئی فہرست مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے،خواتین کی نئی لسٹ بنانے کیلئے کنول شوزب اور زرتاج گل کو ذمہ داری دی گئی،کنول شوذب نئی لسٹ بیرسٹر گوہر کو جمع کروائے گی جس پر بانی تحریک انصاف سے منظوری لی جائے گی،ذرائع کے مطابق نئی فہرست کی بانی تحریک انصاف سے منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور دوبارہ پی ٹی آئی میں شامل