بجلی معطلی پر سعودی کمپنی کوفی میٹر لاکھوں روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

Jul 15, 2024 | 23:04:PM
بجلی معطلی پر سعودی کمپنی کوفی میٹر لاکھوں روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان میں شہری روز بروز بڑھتی بجلی کے دام سے پریشان ہیں تو دوسری طرف تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ نے جینا اجیرن کر رکھا ہے ، جبکہ دیگر ممالک میں شہریوں کی سہولت کیلئے حکومت ایسے ایسے قانون بنا رکھے ہیں کہ یہ کمپنیاں عوام کو  سہولت پہنچانے میں غفلت کی مرتکب ہوں تو انہیں لاکھوں روپے ہرجانہ ادا کرنا ہوتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلے کے مطابق الیکٹریک کمپنی نے متاثرہ صارفین کے اکاونٹ میں 2 ہزار ریال منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے،کمپنی نے صارفین سے فنی خرابی کے باعث بجلی کی بندش پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 2 ہزارریال فی میٹر کے حساب سے ہرجانہ ادا کیا جائے گا ،واضح رہے کہ بجلی کی فراہمی میں فنی بنیادوں پرتعطل ہو گیا تھا جس کی وجہ صارفین کو شدید مشکل کا سامنا تھا۔

اتھارٹی کے ضوابط کے مطابق بجلی کے انقطاع کی صورت میں کمپنی پرلازم ہے کہ وہ فوری طورپر بجلی کی بحالی کے لیے کام کرے اگر بجلی کی فراہمی میں 6 گھنٹے سے زیادہ وقت تک تاخیر ہوتی ہے تو اس صورت میں کمپنی صارف کو 200 ریال ادا کرنے کی پابند ہو گی ۔ اگر بجلی کی بحالی میں مزید تاخیر ہوتی ہے تو ہر اضافہ گھنٹے پرکمپنی 50 ریال مزید ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : علی امین گنڈا پور نے دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی