کینیا: 42 خواتین کو قتل کرنے والا سیریل کلر گرفتار

Jul 15, 2024 | 23:56:PM
کینیا: 42 خواتین کو قتل کرنے والا سیریل کلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کینیا پولیس نے 42 خواتین کو قتل کرنے والے سیریل کلر کو گرفتار کر لیا، ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک ڈمپنگ سائٹ سے خواتین کی 9لاشیں ملنے کے بعد کینیا کی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا جس کو ’سیریل کلر‘ کہا گیا ہے، مشتبہ شخص نے ناصرف ان 9 خواتین کو قتل کا اعتراف کیا ہے بلکہ ہولناک ا نکشاف کیا ہے کہ وہ 2022 سے اب تک 42 خواتین کو قتل کر چکا ہے جن میں سے ایک اس کی بیوی بھی تھی ۔

دارالحکومت نیروبی میں گزشتہ جمعہ کو پہلی سر کٹی لاش ملی جس کی تحقیقات کے دوران وہاں سے مزید 8 مسخ شدہ لاشیں ملیں جو تمام کی تمام خواتین کی تھیں، پولیس نے  تحقیقات کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا اور پھر اس کے گھر سے اہم شواہد اکٹھے کیے۔

یہ بھی پڑھیں : علی امین گنڈا پور نے دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی