احسن اقبال کا مجھ پر لگایا گیا الزام غلط ہے، شاہ محمود قریشی 

Jun 15, 2021 | 00:17:AM

(24 نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کوبجٹ درست نہیں لگتا تنقید ضرور کرے ،ہمیں اعتراض نہیں لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں کہ یکطرفہ بھاشن دےکراسمبلی سے چلے جائیں۔
ایک انٹرویومیں وزیرخارجہ نے کہا کہ احسن اقبال کا یہ الزام کہ ہلڑبازی کو لیڈ کر رہا تھا غلط ہے اپوزیشن کا بجٹ پر اعتراض اور تنقیدحق ہے۔انہوں نے کہا کہ جس دن بجٹ پیش کیا جا رہا تھا اپوزیشن کارویہ سب نے دیکھا اسمبلی میں اپوزیشن نے ایسی زبان استعمال کی جوپارلیمانی نہیں اپوزیشن کے رویے کی وجہ سے حکومتی ارکان مشتعل تھے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قائدایوان کو بولنے نہیں دیاجاتا اور اپوزیشن ہلڑبازی کرتی ہے،اپوزیشن ارکان خودبات کر کے چلے جاتے ہیں یاہلڑبازی کرتے ہیں اپوزیشن کوبجٹ درست نہیں لگتا تنقید ضرور کرے ہمیں اعتراض نہیں تاہم یہ کوئی طریقہ نہیں کہ یکطرفہ بھاشن دےکراسمبلی سے چلے جائیں۔انہوں نے کہا کہ راناتنویر کا ایجنڈا معاملات کو الجھانا ہے تو پھر اور بات ہے کئی بارکوشش کی ،ایسا راستہ نکالا جائے کہ دونوں طرف سے بات ہو سکے مجھے اپنی پارٹی میں تنقیدکا سامنا کرنا پڑتا ہے میں تومعاملات سلجھانے کی کوشش کرتا ہوں الٹا مجھ پر الزام لگا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن جماعتوں کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

مزیدخبریں