پنجاب حکومت کا ” سارا پنجاب ہمارا پنجاب “ کےلئے پروگرام شروع کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں360ارب روپے کی لاگت سے ” سارا پنجاب ہمارا پنجاب “ کےلئے پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔
اس منصوبے کے تحت پنجاب کے تمام اضلاع میں ترقیاتی سکیموں کا جال بچھا دیا جائے گا ، اس پروگرام کے تحت سڑکوں کی تعمیر و مرمت، فراہمی و نکاسی آب ،بنیادی تعلیم و صحت سے متعلقہ ترقیاتی کام کئے جائیں گے جس سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اس منصوبے کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں99ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔