لاکھوں کا بل ادا کرنیوالی مریضہ کی آکسیجن سپلائی روکنے سے موت

Jun 15, 2021 | 08:48:AM

(ویب ڈیسک) بھارت کے شہر  آگرہ کے ایک کلینک میں مجرمانہ غفلت کے باعث لاکھوں روپے کا بل ادا کرنے والی ایک خاتون مریضہ کے مرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے، کلینک کے مالک نے ویڈیو میں اعتراف کیا کہ اس نے مریضوں کی آکسیجن سپلائی روک دی تھی تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ کون زندہ رہتا ہے ۔

بھارتی اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق کلینک کے مالک کی جانب سے آکسیجن سپلائی روک دینے سے ایک دن قبل رادھیکا اگروال نامی خاتون نے اپنے افراد خاندان کو متعدد پیغامات روانہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے آکسیجن کیلئے ساری رات اذیت دی گئی ہے ۔ اس پیغام کے ایک دن بعد اس خاتون کی کلینک میں موت واقع ہوگئی ۔ رادھیکا اگروال نامی خاتون یہ تکلیف سہہ نہیں پائی ۔ دوسری صبح اس کا وہ دم توڑ گئی۔ رادھیکا کے شوہر تاجر سوربھ اگروال اب اپنی بیوی کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات کو منظر عام پر لایا ہے اور  اس نے پولیس میں مقدمے کیلئے درخواست دیدی ہے۔سوربھ اگروال نے بتایا کہ رادھیکا نے پارس ہاسپٹل سے متعدد  پیغامات بھیجے تھے اور وہ واضح طور پر خوفزدہ تھی ۔ ایک پیغام میں اس نے کہا کہ اسے آکسیجن کیلئے ساری رات اذیت دی گئی ۔ وہ موت کے منہ میں پہنچ گئی تھی ۔ ایک اور پیغام میں اس نے بتایا کہ آکسیجن سپلائی بار بار روکی جا رہی ہے اور یہاں ہر ایک متاثر ہے ۔ مجھے کسی اور جگہ لے چلو پلیز یا پھر میں مر جاؤں گی ۔ سوربھ نے کہا کہ کلینک والوں نے میری بیوی کا قتل کردیا ہے اور اب میرا پولیس سے مطالبہ ہے کہ دواخانہ کے مالک کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے ۔ رادھیکاکے خاندان نے لاکھوں روپے بل ادا کیا تھا ۔ سوربھ نے بتایا کہ ہم نے  رادھیکا کو دوسرے کلینک منتقل کرنے کی کوشش بھی کی لیکن کسی بھی دواخانہ میں بستر دستیاب نہیں تھے ۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے افرادی قوت باہر بھیجنے میں بھارت، بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا

مزیدخبریں