اسلام آباد یونائیٹڈ   کراچی کنگز کو ہرا کر پہلی پوزیشن پر براجمان

Jun 15, 2021 | 09:10:AM
اسلام آباد یونائیٹڈ   کراچی کنگز کو ہرا کر پہلی پوزیشن پر براجمان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے22 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد  یونائیٹڈ نے191 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ کولن منرو نے 88 اور افتخار احمد نے 71 رنز کی ناقابل شکست  اننگز کھیلی۔افتخار احمد پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم  کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے تھے۔ بابراعظم نے 54 گیندوں پر شاندار 81 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 7 چوکے بھی شامل تھے۔نجیب اللہ زادران 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی، عاکف جاوید، علی خان اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے افرادی قوت باہر بھیجنے میں بھارت، بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا