کورونا کے حملے جاری،مزید59 افراد انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) موذی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید59 افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا مریضوں کے838 نئےکیسز سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.39فیصد ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار782 اور مثبت کیسز کی تعداد 9لاکھ43 ہزار27 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد40ہزار929ہے اور 8 لاکھ80 ہزار316 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
Statistics 15 June 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) June 15, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 35,039
Positive Cases: 838
Positivity % : 2.39%
Deaths : 59
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 548 افراد انتقال کر چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 5 ہزار 256، صوبہ خیبرپختونخوا 4 ہزار 234، دارالحکومت اسلام آباد 773، گلگت بلتستان 108، صوبہ بلوچستان میں 294 اور آزاد کشمیر میں 569 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار170، صوبہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار205، صوبہ پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 196، صوبہ سندھ 3 لاکھ 28 ہزار663، صوبہ بلوچستان 26 ہزار 275، آزاد کشمیر 19 ہزار 791 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 727 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے افرادی قوت باہر بھیجنے میں بھارت، بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا