(24نیوز)سکھر،آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا معاملہ،سماعت آج احتساب عدالت میں ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ سمیت 18افراد کے خلاف نیب ریفرنس پر آج احتساب عدالت میں سماعت ہو گی، خیال رہے کہ خورشید شاہ اور رکن اسمبلی فرخ شاہ پیش نہیں ہو سکیں گے ۔
بتایا جاتا ہے کہ خورشید شاہ کا بھتیجا انتقال کر گیا ، ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ تدفین کے عمل کے باعث خورشید شاہ عدالت پیش نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاکھوں کا بل ادا کرنیوالی مریضہ کی آکسیجن سپلائی روکنے سے موت