پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیلئےبری خبر،شکنجہ تیار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف محکمہ ایکسائز نے شکنجہ تیار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ عمارتوں میں پولیس ,ایف آئی اے سمیت دیگر سرکاری ادارے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں نادہندہ نکلے آر پی او شیخو پورہ سب آفس کے ذمے دو لاکھ 46ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس واجب الادا کےروپے ویسٹ ووڈ کالونی میں قائم ایف آئی اے دفتر پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 65ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ویسٹ ووڈ کالونی میں قائم پرائیویٹ اسکول سسٹم کے ذمے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں آٹھ لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز ریجن بی فضہ شاہ کی ہدایت پر انسپکٹر فخر واہگہ نے ٹیکس نادہندگان کو نوٹس جاری کردئیے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر املاک کو سیل کردیا جائے گا۔ فضہ شاہ ویسٹ وڈ کالونی ڈی ایچ اے ای ایم ہی ازمیر ٹاہون کینال روڈ جوہر ٹائون ایڈن کینال میں ۳ کروڑ سے زائد پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی پراپرٹیاں سربمہرکی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: خورشید شاہ اور رکن اسمبلی آج عدالت پیش نہیں ہونگے،اہم وجہ