موسم کیسا رہے گا۔۔؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ آج پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں آندھی اور بارش کا امکان ہے جبکہ ہزارہ، مانسہرہ،بالکوٹ میں بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ اسلام آباد 36،لاہور 37 اورکراچی کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ شہر میں 18 اور 19جون کو گرج چمک کے ساتھ معتدل درجے کی بارش متوقع ہے۔بحیرہ عرب کے شمال سے چلنے والی ہوائیں 16جون سے سندھ پر اثرانداز ہوسکتی ہیں۔ جس سے سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد اور گھوٹکی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پشاور کے میدانی علاقوں میں بھی ہلکی ہلکی بارش کا امکان ہے۔ پنجاب میں بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ ،ڈی جی خان ، ملتان، ساہیوال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔اس کے علاوہ خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے حملے جاری،مزید59 افراد انتقال کر گئے