گونگی لڑکی کی اندھی محبت کیس کی سماعت 23جون تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) گونگی لڑکی کیخلاف اپنی ماں کو قتل کرنے کے کیس پر سماعت اپنی محبت کو پانے کیلئے گونگی لڑکی نے ماں کو قتل کر دیا ۔ایڈیشنل سیشن جج سید شہزاد مظفر نے کیس کے گواہان کو طلب کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق گونگی لڑکی فجر انعام گونگے لڑکے محمد اعظم سے پیار کرتی تھی ، گونگی لڑکی کی ماں بسمہ اللہ رشتہ کیلئے راضی نہیں تھی،گونگی لڑکی کا والد انعام الحق اپنی دوکان پر تھاخیال رہے کہ مقتولہ بسمہ اللہ پر بیٹی نے نماز کی حالت میں حملہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مدعی کے بیٹے اسلام آباد سیر کیلئے گئے ہوئے تھے، گونگے لڑکے نے لڑکی کو قتل کرنےپر اکسایا ، ملزمہ نے پہلے ڈنڈے سے وار کیا پھر ماں کا گلادبا کر اس کی جان لے لی۔عدالت نے مزید سماعت 23جون تک ملتوی کر دی، خیال رہے کہ عدالت نے گونگی لڑکی اور اس کے گونگے عاشق پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیلئےبری خبر،شکنجہ تیار کر لیا