ہارٹ اٹیک سے قبل ظاہر ہونے والی علامات کیا..؟

Jun 15, 2021 | 10:43:AM
ہارٹ اٹیک سے قبل ظاہر ہونے والی علامات کیا..؟
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)ہارٹ اٹیک  وقت  گزرنے کے ساتھ ساتھ عام  سا ہو گیا ہے،ہر سال کروڑوں افراد کو دل کے دورے کا سامنا ہوتا ہے  جس سے لاکھوں  افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

ہارٹ اٹیک کی روایتی علامات میں سینے میں درد یا دباؤ، ٹھنڈے پسینے، انتہائی کمزوری وغیرہ شامل ہیں مگر کچھ ایسی واضح علامات بھی ہوتی ہیں جو بیشتر افراد کو معلوم نہیں اور انہیں معمولی سمجھ کر نظر انداز کردیا جاتا ہے تاہم وہ علامات دل کے دورے کے خطرے کی نشاندہی کررہی ہوتی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق عام طور پر ایسا ہارٹ اٹیک موت کا باعث بنتا ہے جس میں دل کی دھڑکن غیر مستحکم ہوتی ہے اور دل کو نقصان پہنچتا ہے۔ جسمانی طور پر متحرک رہنا  ہارٹ اٹیک کے بعد موت کے خطرے کو کم کرتا ہے۔  جو لوگ معتدل اور سخت زندگی گزارنے کے عادی ہیں اُن کے ہارٹ اٹیک کے دوران موت کے امکانات سست افراد کے مقابلے میں 45 فیصد تک کم ہوتے ہیں.

 یہ بھی پڑھیں: موسم کیسا رہے گا۔۔؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی