ہوشیار۔۔ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا اعلان

Jun 15, 2021 | 11:04:AM

 (24نیوز)کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات جاری، سندھ حکومت نے بھی ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا اعلان کردیا۔

شہرقائد میں رفیقی شہید ہسپتال میں ویکسین سینٹر کے افتتاح کے بعدسندھ کےوزیر اطلاعات  ناصر شاہ  نےمیڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ جو ویکسین نہیں لگوائے گا اس کے موبائل فون کی سم بند کردی جائے گی۔اس لئے عوام کو چاہیے کہ ویکسین ہر صورت لگوائیں۔انہوں  نے کہا ویکسین کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں، فائزر ویکسین بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جارہی ہے۔خیال رہےکہ  اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل فون سم بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:  ماسک کے تنازع پرخاتون کیشیئر  قتل
 

مزیدخبریں