ریاست مدینہ کا نعرہ لگا نے والوں نے ظالم بادشاہوں کی سلطنت قائم کرلی: بلاول

Jun 15, 2021 | 11:32:AM
 ریاست مدینہ کا نعرہ لگا نے والوں نے ظالم بادشاہوں کی سلطنت قائم کرلی: بلاول
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ  غریب کی معاشی کمر توڑنے کے لئے عمران حکومت نے پنشن اور پروویڈنٹ فنڈز تک پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کی تیاری کرلی۔ملکی تاریخ کی کرپٹ حکومت نے زیادہ ٹیکس لگا کرعوام کی جیبوں پر اربوں روپے کے ڈاکے کا منصوبہ بنالیا۔

 بلاول بھٹو زرداری نے تنخواہ دار طبقے پر 150 ارب روپے کا انکم ٹیکس لگانے کے آئی ایم ایف کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ 2021 میں عوام کی جیبوں سے پیسہ نکال کر مخصوص سرمایہ داروں کو ایمنسٹی دی گئی ہے۔ عمران حکومت کے اقدامات کی بدولت ہوٹل ملازمین کو اب دوران ملازمت ٹیکس فری کھانا نہیں ملے گا، وفاقی حکومت کے بجٹ کے بعد تعلیمی اداروں کے ملازمین اب اپنے بچوں کو رعایتی یا مفت تعلیم دلانے سے قاصر رہیں گے، ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر عمران خان نے ماضی کے ظالم بادشاہوں کی سلطنت قائم کرلی، عمران خان ظالم بادشاہ کی طرح ناقابل برداشت ٹیکسوں سے اشرافیہ کی عیش کا سامان پیدا کر رہے ہیں۔حکومت عوام کے مسائل  میں اضافہ کر رہی ہے ظالمانہ اقدامات کےخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔