روپیہ کمزور اور ڈالر تگڑا ہو گیا

Jun 15, 2021 | 11:58:AM

(24نیوز)فاریکس ڈیلرزکے مطابق انٹربینک میں ڈالر 51 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 156.19 روپے سے بڑھ کر 156.70 روپے پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ ماہر اسد رضوی نے بتایا ہے کہ  انٹربینک میں طلب پر ڈالر کی خریداری دیکھی جارہی ہے ،رواں مالی سال کے اختتام سے قبل روپے کی قدر میں کمی متوقع تھی ،رواں مالی سال کے اختتام پر بیرونی ادائیگی پر ڈالر کی خریداری دیکھی جارہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق   30 جون 2020 کو مالی سال کے اختتام پر ڈالر 168.05 روپے پر بند ہوا تھا،30 جون 2020 کے بعد انٹربینک میں ڈالر 152.90 کی کم سطح تک ریکارڈ کیا گیا ،بتایا جاتا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر 152.90 کی کم سطح سے اب تک 3 فیصد مہنگا ہوچکا ہے ،

یہ بھی پڑھیں:    ترقی کے منتظر آفیسرز کی سنی گئی

مزیدخبریں