صحت اور تعلیم موجودہ حکومت کا مشن ہے،پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر

Jun 15, 2021 | 12:15:PM

(24نیوز)پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے کہا ہے کہ صحت کارڈ انسانی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کرے گا، صحت اور تعلیم موجودہ حکومت کا مشن ہے انشاءاللہ کوئی غریب علاج کی سہولت سے محروم نہیں رہ سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے بتایا ہے کہ برین ہیمرج کا مریض بروقت پہنچ جائے تو، اسکی جان بچائی جا سکتی ہے، برین ہیمرج کا علاج وہ تھا جو عام آدمی کی پہنچ سے بہت دور تھا، حکومت پنجاب غریب لوگوں کو پیسے دی کر یہ علاج کچھ لوگوں کا کرواتی تھی صحت سہولت کارڈ کے ذریعے یہ محرومی غریب طبقے کی دور ہوجائے گی۔

صحت سہولت کارڈ پاکستان میں انقلاب لے کر آئے گی لوگ گھر بیچ کر کر سونا بیچ کر علاج کرواتے تھے مگر اب ہیلتھ کارڈ آنے سے لوگ اس اذیت سے بچ جائیں گے 31 دسمبر تک صحت کارڈ ہر گھر تک پہنچا دیں گے۔

اس کارڈ کی بدولت گاؤں قصبوں میں اب ہسپتال بن جائیں گے کیونکہ لوگوں کے پاس ہیلتھ کارڈ کی بدولت پیسے ہونگے اور وہ ان ہسپتال سے علاج کروا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    روپیہ کمزور اور ڈالر تگڑا ہو گیا

مزیدخبریں