بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت،فیصلہ موخر

Jun 15, 2021 | 13:05:PM

(24نیوز)کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت

تفصیلات کے مطابق جنوری سے مارچ کیلئے قیمت میں مجموعی طور پر 5.97 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دیدی گئی،اپریل کیلئے قیمت میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی گئی،چیئرمین نیپرانے کہا ہے کہ  صارفین پر مجموعی طور پر 5.11 روپے فی یونٹ بوجھ پڑے گا،یہ بوجھ بہت زیادہ ہے صارفین متاثر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مئی اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں بھی جمع کرائیں،مئی جون کی ایڈجسٹمنٹس سے صارفین پر کم بوجھ پڑے گا،مہنگے فرننس آئل کے استعمال سے لاگت میں اضافہ ہوا۔

 واضح رہے چئیر مین نیپرانے کہا ہے کہ کے الیکٹرک گیس کی عدم فراہمی کے ثبوت فراہم کرے ، نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ موخر کر دیا،وسط جولائی میں دوبارہ سماعت ہو گی جس میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    شاہد خاقان عباسی نے سپیکر کےنوٹس کا جواب تک نہ دیا

مزیدخبریں