لاہور اور کراچی کے سب سے بڑے ویکسی نیشن سینٹر میں کورونا ویکسین کا سٹاک ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہور اور کراچی کے سب سے بڑے ویکسی نیشن سینٹر میں ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی۔ سائنو فارم، سائنو ویک اور آسٹرازینیکا کا اسٹاک ختم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر میں دوسری ڈوز لگوانے والوں کیلئے سائنو فارم موجود ہے جبکہ انتظار گاہ میں بیٹھے لوگ ویکسین کے منتظر ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ایکسپو میں ڈیٹا کا ایشو آ رہا ہے، تھوڑی دیر تک مسئلہ حل ہو جائے گا۔
دوسری جانب کراچی کے سب سے بڑے ویکسی نیشن سینٹر میں چینی ویکسین کی قلت ہوگئی۔ طبی عملے کے مطابق سائنو فارم، سائنوویک اور کین سائنو ویکسین موجود نہیں، صرف 40 سال سے زائد عمر کے افراد کو آسٹرازینیکا لگائی جا رہی ہے۔ ایکسپو سینٹر آنے والے نوجوان ویکسی نیشن کے بغیر واپس لوٹنے لگے۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی کوئی کمی نہیں، ڈوزز موجود ہیں، معمولی تاخیر سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، ایکسپو سنٹر میں روزانہ 11 ہزار ویکسین لگتی ہے، لوگوں کا اصرار ہے باہر جانا ہے، ایسٹرا زینیکا لگائی جائے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 838 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 196، سندھ میں 3 لاکھ 28 ہزار 663، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 36 ہزار 205، بلوچستان میں 26 ہزار 275، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 727، اسلام آباد میں 82 ہزار 170 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 791 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 38 لاکھ 92 ہزار 289 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 39 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 80 ہزار 316 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 611 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:6 تا آٹھویں تک کلاسز شروع ، ہفتے میں ایک دن کاروبار بند