بجٹ تقریر سے روکنے پر شہباز شریف کیا کر ینگے۔۔ مریم اورنگزیب نے بتا دیا

Jun 15, 2021 | 15:32:PM

 (24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کا شہباز شریف کو بات نہ کرنے دینا عوام کی جیب خالی،بجٹ جعلی پکڑے جانے کا خوف ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر روک کر عمران صاحب شہباز شریف سے اپنی جھوٹی تقریر کرنے کا این آر او لینا چاہتے ہیں، شہباز شریف عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے۔
ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ سینئر وزرااور سپیکر عمران خان سے اجازت مانگتے رہے مگر عمران صاحب میں حوصلہ نہیں تھا کہ شہبا شریف جعلی بجٹ کو بے نقاب کریں ، لہذا آج چار بجے انشااللہ شہباز شریف اِس جعلی اور جھوٹے بجٹ کی حقیقت عوام کو بتائیں گے۔
 مریم اورنگزیب نے کہا کہ معاشی تباہی ، 16 فیصد تاریخی مہنگائی , دو کروڑ لوگ غریب ، 1400 ارب کا تاریخی قرضہ سب بجٹ سے غائب۔
 پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار قائد حزب اختلاف کو بجٹ پر تقریر کرنے سے روکا گیا۔ فسطائی،آمرانہ اور غیر جمہوری ذہنیت کا ثبوت ہے۔عمران صاحب کے حکم پر اپوزیشن لیڈر کوبات کرنے نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:حسن علی کی پی ایس ایل میں واپسی۔۔ بقیہ میچز کھیلنے کا فیصلہ

مزیدخبریں