عمران صاحب اپوزیشن بجٹ پر آپ کو این آر او نہیں دے گی۔مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب اپنے خلاف لگنے والے نعروں پر سخت ناراض ہیں۔حکم دیا ہے کہ شہباز شریف کو ایوان میں بجٹ تقریر نہ کرنے دیں۔اس مقصد کے لئے بدتمیز بریگیڈ میدان میں اتارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزرا کی نوکری خطرے میں ہے اس لئے وہ بدتمیزی میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرنے کا پلان بنا رہے ہیں۔کرائے کے ترجمان روئیں ، پٹیں یا چیخیں شہباز شریف کی بجٹ تقریر ہو گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب عوام دشمن بجٹ دھمکی، دھونس، دباو اور اپوزیشن کی زبان بندی سے منظور کرانا چاہتے ہیں۔ “بجٹ جعلی ہے کیونکہ عوام کی جیب خالی ہے" کا سچ بتانے سے روکنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اپوزیشن سے تحریری ضمانت مانگ رہے ہیں کہ جب وہ ایوان میں خطاب کریں تو اپوزیشن مکمل خاموش رہے، کوئی نعرہ نہ لگائے اور نہ ہی احتجاج کرے۔ یہ ہے عمران صاحب کا اصل چہرہ اور ان کی فسطائی، غیر جمہوری اور آمرانہ سوچ کا عملی ثبوت ہے جو قابل مذمت، شرمناک اور افسوسناک ہے۔
ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ کو عوام کے اصل نمائندوں کا سامنا کرنا پڑے گا، عوام پر مظالم کا حساب دینا پڑے گا، جوابدہی سے آپ بھاگ نہیں سکتے۔ نہ ہم آپ کو بھاگنے دیں گے۔ اپوزیشن بجٹ پر آپ کو NRO نہیں دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ تقریر سے روکنے پر شہباز شریف کیا کر ینگے۔۔ مریم اورنگزیب نے بتا دیا