جام کمال کے صاحبزادے کے پروٹوکول میں کتنی گاڑیاں۔۔ پولیس نے تصدیق کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ جام کمال کے 13، 14 سالہ صاحبزادے جام محمد عالیانی کے پروٹوکول کے بارے میں مقامی پولیس نے ویڈیوکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاہے کہ 13سے زیادہ سرکاری گاڑیاں موجود تھیں۔
تفصیلات کے مطابق جام محمد عالیانی کے پروٹوکول کے حوالے سے مقامی پولیس نے ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال کے صاحبزادے جام محمد عالیانی کے پروٹوکول میں ایڈیشنل ایس پی لسبیلہ، دو پولیس تھانہ کے ایس ایچ اوز، پولیس، اے ٹی ایف اور لیویز کی آٹھ سے زیادہ سرکاری گاڑیاں موجود تھیں۔
جام محمد عالیانی کے شاہانہ پروٹوکول کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حسن علی کی پی ایس ایل میں واپسی۔۔ بقیہ میچز کھیلنے کا فیصلہ