(24نیوز)برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث ملک بھر میں مزید ہزاروں اموات ہونے کا خدشہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق موجودہ صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے لاک ڈاﺅن کی پابندیوں میں 19 جولائی تک توسیع کر دی۔غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ برطانیہ میں لاک ڈاﺅن کی پابندیاں 21 جون کو ختم ہونی تھیں۔
دوسری جانب پابندیوں کے خلاف برطانوی عوام نے لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر احتجاج کیا، سینکڑوں مظاہرین نے ریلی نکالی۔
یہ بھی پڑھیں۔ قبضہ ما فیا کیخلاف اداکا رہ میرا کی روتے ہوئے پریس کانفرنس ۔۔ویڈیو وا ئرل
بھارتی کورونا خطرناک۔۔ مزید ہزاروں اموات کا خدشہ ہے۔۔ برطانوی وزیرِ اعظم
Jun 15, 2021 | 18:52:PM