(24نیوز)ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں بتدریج کمی آنے لگی ،وبا سے متاثرہ نئے کیسز کی شرح 2.39 فیصد تک آگئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر 35 ہزار 039 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 838 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 2.39 فیصد رہی۔
ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 027 ہوگئی ہے جن میں سے 8 لاکھ 80 ہزار 316 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 59 افراد کی زندگی کے چراغ بجھادیئے ہیں۔
اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 782 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 929 ہے، جن میں سے 2 ہزار 611 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔گلوکارہ میشا شفیع کو سرٹیفکیٹ مل گیا
پاکستان کورونافری ہونے کے قریب۔ نئے کیسز کی شرح 2.39 فیصد تک آگئی
Jun 15, 2021 | 19:09:PM