چیئرمین نیب میں شرم و حیا ہے تو ایل این جی کا جعلی کیس ختم کردیں۔۔ شاہد خاقان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب میں شرم و حیا ہے تو ایل این جی کا جعلی کیس ختم کریں ۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امید ہے چیئرمین نیب کوعلم ہوگا کہ عدالتوں میں کیاہورہاہے،کیاچیئرمین نیب کو حکومتی کرپشن نظر نہیں آرہی ،چیئرمین نیب ہمارے خلاف بے بنیاد کیسز ختم کردیں۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ دستاویز میں جھوٹ بولا گیا،وفاقی وزیر بول رہا ہے کہ معلوم نہیں کہ بجٹ دستاویز میں کیا ہے،کابینہ کو کچھ بتایا جاتا ہے اور پاس کچھ اور کرایا جاتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے ایک بھی قدم نہیں لیا گیا؟،میں سننا چاہتا ہوں کہ وزیر خزانہ مہنگائی کو کم کرنے کے حوالے سے بولیں،پاکستان کے عوام مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں،بجٹ کے اہداف بارہ سے چودہ فیصد مہنگائی کی بنیاد پر بنارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیر خزانہ کے مطابق ملک میں ستائیس ملین ٹن گندم کی فصل ہوئی،اتنی گندم کی پیداوار کے باوجود بھی ہمیں گندم درآمد کرنا پڑتی ہے،تین سال پہلے ہم نے تیس ملین ٹن گندم کی کاشت کی،ہم نے گندم کو برآمد کیا۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران ہنگامہ برپا کیا گیا،بجٹ میں معاشی اعدادوشمار کو مسخ کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ نیب کی عدالت میں ہماری پیشی ہے ،ہمیشہ کی طرح آج بھی یہی دیمانڈ ہے عدالتوں میں کیمرے لگائیں،اڑھائی سال سے کیس چل رہا ہے ایل این جی ٹرمینل ملک میں لگا اس سے 48 ارب روپے کا نقصان ہو گا،حکومت کا خود بیان ہے 23 ارب کا نقصان ہو چکا 25 ارب روپے کا ہو گا،2105 سے ٹرمینل جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ سرکاری گواہ نے کہا کہ ٹرمینل سے ملک کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ امید ہے چیئرمین نیب کو رپورٹ جاتی ہو گی اگر ان میں شرم حیا ہے یہ جعلی کیس ختم کریں۔ انہوں نے کہاکہ چینی سکینڈل میں ایف آئی اے گواہ نے اپنے ادارے کے خلاف بیان دیدیا،ایل این جی کیس میں تو حکومتی گواہ کہہ رہا ہے کوئی نقصان حکومت کا نہیں ہوا،اسی گواہ سے پوچھا گیا کرپشن کا الزام ہے اس نے جواب دیا کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بینک نے جو رپورٹ دی ہے انہوں نے 32 صفحات پر ایل این جی سیکٹر کی سپیشل رپورٹ دی ہے،صرف تین سال میں بجلی کی مد میں اس ٹرمینل کیوجہ سے ملک 234 ارب روپے بچے ہیں،جس کا کیس ہم پر چل رہا ہے اس ٹرمینل نے 234 ارب روپے محفوظ کیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب ابھی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے،عمران خان چیئرمین نیب کو ملازمت میں توسیع دیگا۔ انہوں نے کہاکہ کھلم کھلا کہتا ہو ں مہنگائی بڑھے گی ،یہ وہ وزیراعظم ہے جو اسمبلی نہیں آئیگا،اسمبلی میں ہم بات کرینگے اسپیکر عمران خان کا نوکر ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ ادکارہ اقرا عزیز کا نیا انداز۔۔سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل