ادا کا رہ زارا نور عباس کےدولہا کو ٹینشن کس بات کی تھی؟پتا چل گیا

Jun 15, 2021 | 19:38:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)ادا کا رہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی کا لہنگا اتنا بڑا تھا کہ شادی کے روز ہی اسد کی ناراضگی کی وجہ بن گیا۔

تفصیلا ت کے مطا بق اداکارہ زارا نور عباس اور ان کے شوہر اسد صدیقی کا ایک انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی اور شوبز کیرئیر سے متعلق گفتگو کی۔

شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے اسد صدیقی نے بتایا کہ ہم نے سوچا تھا شادی بہت سادگی سے کریں گے لیکن سادگی سے ہو نہ پائی۔

  زارا نور عباس نے بتایا کہ میرا لہنگا اتنا بڑا تھا کہ وہ اسد کے پیروں میں آرہا تھا اور اسد نے منہ بنا لیا تھا۔ اس واقعے کی تصدیق اسد نے بھی کی اور کہا لہنگا بار بار میرے پیروں میں آرہا تھا اور جب جب ہم چلتے وہ پیروں میں آجاتا تھا اس وجہ سے ٹینشن ہو رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پارٹی کی ویڈیو وائرل ہونے پر منال خان نے غصہ کس پر نکالا؟جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

مزیدخبریں