بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت بڑی مشکل میں پھنس گئیں

Jun 15, 2021 | 19:56:PM
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت بڑی مشکل میں پھنس گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی حکام نے اداکارہ کنگنا رناوت کے پاسپورٹ کی تجدید سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنے لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنتی ہیں۔ اسی عادت کی وجہ سے انکا ٹویٹر اکاونٹ بھی کچھ عرصہ قبل بلاک کردیا گیا تھا۔
 اداکارہ کنگنا رناوت نے بمبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 15 ستمبر کو ان کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہورہی ہے لہذا جب انہوں نے پاسپورٹ کی تجدید کے لئے درخواست جمع کرائی تو انتظامیہ نے باندرا پولیس اسٹیشن میں متنازع ٹوئٹس کیس میں ایف آئی آر پر اعتراض اٹھاتے ہوئے تجدید سے انکار کردیا۔


 کنگنا رناوت کی جانب سے دائر درخواست پر اگلی سماعت22 جون کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: جام کمال کے صاحبزادے کے پروٹوکول میں کتنی گاڑیاں۔۔ پولیس نے تصدیق کردی