(24نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اپوزیشن کو بجٹ پر تنقید کرنے کا حق ہے،اپوزیشن مہذب طریقے سے اظہار رائے کرے،اپنی بات کریں اور حکومتی مو¿قف نہ سنیں،یہ مناسب نہیں، اگر عمران خان کو”ایوان“میں بطور قائد ایوان بولنے کا حق نہیں دیا جائیگا تو پھر قائد حزب اختلاف کو بھی یہ حق نہیں مل سکتا ۔۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کرتے ہیں،گزشتہ روز بھی اپوزیشن کے ارکان، موبائل کیمروں سے ویڈیوز بنارہے تھے۔
شاہ محمود نے کہاتمام ارکان کو بجٹ پر بات کرنے کا حق ہے،جو تنقید کرنی ہے ضرور کریں ، اپنی بات کریں اور حکومتی مو قف نہ سنیں،یہ مناسب نہیں،یکطرفہ ٹریفک نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر اپوزیشن ہماری نہیں سنے گی تو ہم بھی ان کی نہیں سنیں گے۔
انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان کو”ایوان“میں بطور قائد ایوان بولنے کا حق نہیں دیا جائیگا تو پھر قائد حزب اختلاف کو بھی یہ حق نہیں مل سکتا ۔
یہ بھی پڑھیں۔