ہوشیار ۔خبردار ۔حکومت نے ای چالان کاٹارگٹ بڑھا دیا

Jun 15, 2021 | 20:50:PM

(24 نیوز) شہری ہوجائیں خبردار۔حکومت نےچالان کے جرمانے بڑھانے کے بعدٹارگٹ بھی بڑھا دیا۔ای چلان کیلئے سیف سٹی اتھارٹی کونئے مالی سال میں57 کروڑسے بڑھاکر 66 کروڑ 94 لاکھ روپےکا ہدف دےدیا۔
 تفصیلات کے مطابق شہری اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کرکریں۔کیمرے کی آنکھ اب معافی نہیں دے گی کیونکہ حکومت نے اگلے مالی سال کےلئے ای چالاننگ کا ہدف بڑھا دیا۔ای چلان کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کو نئے مالی سال میں 66 کروڑ 94 لاکھ روپے کا ہدف دیاگیاہے۔
رواں مالی سال میں مختص شدہ ہدف کی نسبت 9 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد کا ہدف رکھا گیاہے جبکہ رواں سال سیف سٹیز اتھارٹی ای چلان کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ای چلان کی مد میں سیف سٹی اتھارٹی کو 57 کروڑ کا ہدف دیا گیا تھا جبکہ سیف سٹی اتھارٹی صرف 27 کروڑ روپے ہی ای چلان کی مد میں حاصل کرسکی۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کاالیکشنز ایکٹ ترمیمی بل 2020 پر تشویش کا اظہار

مزیدخبریں