وفاقی بجٹ کے اثرات شروع۔۔حکومت نے پٹرول بم گرادیا

Jun 15, 2021 | 21:29:PM
 وفاقی بجٹ کے اثرات شروع۔۔حکومت نے پٹرول بم گرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جار ی کر دیا ہے جس کے مطابق پٹرول دو روپے 13 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپیہ 79 پیسے مٹی کا تیل 1 روپے 89 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 13 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت 108 روپے 56 پیسے سے بڑھ کر 110 روپے 69 پیسے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 79 پیسے فی لٹراضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 110 روپے 76 پیسے سے بڑھ کر 112 روپے 25 پیسے فی  لٹر مقرر کی گئی ہے ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ 89 پیسے فی لٹر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے سے بڑھ کر 81 روپے 89 پیسے فی  لٹرہو گئی ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 3 پیسے فی لٹر قیمت بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل 77 روپے 65 پیسے سے بڑھ کر 79 روپے 68 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہو گا ۔  
 واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کی طرف سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے دیگر ذرائع سے آمدن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔ادکارہ اقرا عزیز کا نیا انداز۔۔سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل