سعودی عرب جانیوالے 18 سال سے زائد عمر کے افراد اب آسٹرازینیکا ویکسین لگوا سکیں گے

Jun 15, 2021 | 21:58:PM

  (24نیوز)سعودی عرب جانے والے 18 سال سے زائد عمر کے افراد اب آسٹرازینیکا ویکسین لگوا سکیں گے۔ 
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایاکہ سعودی عرب نے ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی منظوری دی ہے، سعودی عرب مزدوری کیلئے جانے والے اپنی دستاویزات دکھا کر ایسٹرازینیکا ویکسین لگواسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ منگل سے سعودی عرب جانے والے 18 سے زیادہ عمر کے لوگ ایسٹرا زینیکا لگواسکیں گے۔
 انہوں نے کہاکہ گاؤں یا دیہات میں دستیابی نہ ہونے پر بڑے شہروں سے ویکسین لگوائی جاسکے گی، ڈبلیو ایچ او اپنی منظورشدہ ویکسین دنیا میں تسلیم کرانے کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہاکہ ڈبلیو ایچ او کی منظورشدہ ویکسین کے حوالے سے سعودیہ سے گفتگو جاری ہے، سائنوویک اور سائنو فام سعودی عرب کی منظورشدہ ویکسین فہرست میں شامل نہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں۔ٹک ٹاکر حریم شاہ کا عائشہ ناز کو ایک کروڑ ہرجانے کا نوٹس

مزیدخبریں