(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا ہے کہ تین سال میں پارلیمنٹ مچھلی منڈی بن گئی ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نور عالم نے کہا کہ ایوان میں کسی کو بھی عوام کی کوئی پروا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو صرف حکومت اور اپوزیشن کی شخصیات کے تحفظ میں دلچسپی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج پارلیمنٹ میں کیسے چیزیں چل رہی ہیں، کسی کو آٹا، چینی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی لوڈ شیڈنگ کی پروا نہیں۔
نور عالم خان نے کہا کہ یہ گالم گلوچ کو پسند کرتے ہیں، اللہ ہم پر اور عوام پر رحم فرمائے،کسی کے بھی فنانسر دوستوں کو نا بخشا جائے، ہمارا ایجنڈا عوام کے لیے سوچنا اور ان کی خدمت ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں۔ادکارہ اقرا عزیز کا نیا انداز۔۔سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل