پاک فضائیہ کے چار ائیر آفیسرز کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی 

Jun 15, 2021 | 22:37:PM
پاک فضائیہ کے چار ائیر آفیسرز کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاک فضائیہ کے چار ائیر آفیسرز کی ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ۔
 ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ائیر وائس مارشل شاہد منصور جہانگیری، ائیر وائس مارشل کاشف قمر، ائیر وائس مارشل عاصم راشد ملک اور ائیر وائس مارشل سید حسن کاشف شا مل ہیں۔ ائیر وائس مارشل شاہد جہانگیری ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی ڈائیریکٹر جنرل ائیر انٹیلی جنس تعینات رہے۔
ائیر وائس مارشل کاشف قمر نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف(سیفٹی) کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ائیر وائس مارشل عاصم ملک کامرہ میں میراج ریبلڈ فیکٹری کے مینیجنگ ڈائیریکٹر کے عہدے پر فائز رہے۔
ائیر وائس مارشل کاشف حسن نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ا یئر اسٹاف (الیکٹرونکس انجنئیرنگ) خدمات سرانجام دیں۔چاروں افسران کو پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔سارہ علی خان کی ایسی تصویر سا منے آگئی کہ دیکھ کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئے گا