کیا یہ ہیں ہمارے حکمران ۔۔قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد شاہد آفریدی کا ٹو یٹ

Jun 15, 2021 | 23:54:PM

 
(ما نیٹر نگ ڈیسک)سابق آل راونڈر شاہد آفریدی اراکین قومی اسمبلی کے طوفان بدتمیزی پر برہم ہو گئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ٹوئٹر پر ایک پیغا م میں شا ہد آفریدی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں طوفان بدتمیزی دیکھ کر سر شرم سے جھک گیا، کیا یہ ہیں ہمارے حکمران؟ یہ لوگ ایک دوسرے سے تمیز سے بات نہیں کر سکتے، یہ لوگ ہماری نمائندگی اورملک کی ترقی کیلئے کیا کام کریں گے۔ قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔

یا د رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی تقریر کے دوران اراکین اسمبلی نے خوب ہنگامہ کیا ،اس دوران ایک دوسرے پر کتابیں پھینکی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف پاکستانی اداکارکے گھر صف ما تم بچھ گئی

مزیدخبریں